the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
وزیر خارجہ سشما سوراج کا آج ایمس میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ 5 گھنٹے تک جاری رہنے والا آپریشن کامیاب رہا۔ انہیں کسی نامعلوم شخص نے گردہ عطیہ کیا ہے۔ ایمس کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اسپتال کے کارڈیو تھوریكك سینٹر میں پانچ گھنٹے تک چلے آپریشن میں گردہ ٹرانسپلانٹ کیا۔ ڈاکٹروں کے اس گروپ میں ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سی مشرا، سرجن ڈاکٹر وی کے بنسل، ڈاکٹر وی سينو اور گردوں کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر سندیپ مہاجن شامل تھے۔آپریشن صبح نو بجے شروع ہوا اور دوپہر ڈھائی بجے ختم ہوا ، جس کے بعد



وزیر کو اسی بلڈنگ میں واقع آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہے کہ ٹرانسپلانٹ سے قبل اتھارٹی کمیٹی سے منظوری لی گئی۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ 64 سال کی سشما طویل عرضہ سے ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا رہی ہیں۔ ایک جانچ کے دوران ہی ان کے گردوں کے کام نہ کرنے کا پتہ چلا تھا ۔ اس کے بعد سے وہ ڈائلیسیس پر تھیں۔ ایمس کے ایک سینئر ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ان کا ہفتہ میں تین بار معائنہ کیا جارہا تھا ۔ خیال رہے کہ سشما سوراج نے 16 نومبر کو ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ان کی گردے نے کام کرنا بند کر دیا ہے اس لئے وہ ایمس میں داخل ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.